امریکا اور روس میں شدید کشیدگی، جو بائیڈن نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

امریکا اور روس میں شدید کشیدگی، جو بائیڈن نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اور روس کے مابین دن بہ دن حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں اور جب سے امریکا میں جو بائیڈن برسر اقتدار آئے ہیں تب سے دونوں ممالک کے مابین ایک سرد جنگ جیسے حالات پیدا ہوچکے ہیں اور اب امریکا نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے روس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ امریکا سے 10 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں مداخلت اور وفاقی ایجنسیز کی ہیکنگ کے الزام میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے امریکا سے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ان پابندیوں میں ماسکو کی رقم قرض لینے کی صلاحیت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اب امریکی مالیاتی اداروں کو روسی اداروں سے براہ راست بانڈز خریدنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کئی ہفتوں تک محیط یہ اقدامات، ہیکنگ کے الزام میں کریملین کے خلاف پہلے مزاحمتی ردعمل کی نشاندہی کرتے ہیں، جسے سولر ونڈز بریچ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس مداخلت کے حوالے سے مانا جاتا ہے کہ روسی ہیکرز نے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کو وائرس پر مبنی کوڈ سے متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے امریکی ایجنسیز کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی۔

امریکی حکام مانتے ہیں کہ یہ انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کا آپریشن تھا جس کا مقصد حکومتی رازوں کا پتا لگانا تھا، اس ہیک کے علاوہ گزشتہ ماہ امریکی حکام نے الزام لگایا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بطور صدر دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکامی پر ان کی مدد کے لیے اثر و رسوخ پر مبنی آپریشنز کی اجازت دی تھی تاہم اس کے کوئی شواہد نہیں کہ روس یا کسی اور نے ووٹوں کو تبدیل کیا یا نتائج میں کوئی رد و بدل کیا، تاہم روس نے ان تمام کارروائیوں کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔

گذشتہ روز کیئے گئے اعلان میں 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں بھی شامل ہیں جو ملک کی سائبر سرگرمیوں میں تعاون کرتی ہیں، ان پابندیوں کے ساتھ ساتھ 32 افراد اور اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے جن پر گزشتہ برس کے صدارتی انتخاب میں مداخلت سمیت گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام شامل تھا۔

امریکا نے کریمیا پر روس کے قبضے سے وابستہ 8 افراد اور اداروں پر بھی پابندی لگادی ہے، علاوہ ازیں بائیڈن انتظامیہ نے کہا کہ ملک بدر کیے جانے والے 10 سفارتکاروں میں روسی انٹیلی جنس سروسز کے نمائندے شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے

مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا، 54 نکات شامل

?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا

امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی

امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف

امریکی بمب افکن B-2 ایران کے پرامن جوہری مراکز پر حملے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اکونومک ٹائمز اور این ڈی ٹی وی کی رپورٹس میں

حقیقت کے قلب میں گولی

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل صرف جنگ

زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول

واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے