افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم، بھارت نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم، بھارت نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا

🗓️

کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان پر آئے دن حملوں اور متعدد اضلاع پر قبضے کو دیکھتے ہوئے بھارت نے افغانستان سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے چیف ترجمان اریندم باغچی نے ایک بیان میں کہا کہ قندھار شہر کے قریب شدید لڑائی کے سبب بھارتی عملے کو فی الحال واپس لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، افغانستان میں رونما ہوتی ہوئی سلامتی سے متعلق صورتحال کا قریبی جائرہ لے رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قندھار میں بھارت کے قونصل خانے عارضی طور پر مقامی عملہ چلا رہا تھا۔

طالبان عہدیداران نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، تاہم افغان عہدیداران نے طالبان کے دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

علاوہ ازیں بھارت کے وزیر خارجہ نے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ زدہ ملک کی صورتحال کا براہ راست اثر علاقائی سلامتی پر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے نواح میں شدید لڑائی کے بعد شہر پر کنٹرول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اپریل کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد طالبان نے پورے ملک میں پیش قدمی کی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں کئی اضلاع کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اکثر لڑے بغیر ان کے قبضے میں آگئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انہوں نے تاجکستان، ازبکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کر لیا، تاہم روس کے دارالحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس کے موقع پر طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صوبائی دارالحکومتوں پر حملہ یا زبردستی قبضہ نہیں کریں گے اور افغانستان کی قیادت کے ساتھ سیاسی حل کی امید ظاہر کی۔

مشہور خبریں۔

شام کے بحران کا مقصد روس کی توجہ یوکرین سے ہٹانا

🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز کے

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی

🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی

پاکستان اور چین کے تعلقات کوئی خراب نہیں کر سکتا

🗓️ 8 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید

🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی

پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے

سعودی عرب میں 68 ہزار قیدیوں کی حالت زار

🗓️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسعودی لیکس کے مطابق انسانی حقوق کی دستاویزات سے پتہ چلتا

نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر

الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، کیا دیگر پہلو نظرانداز کردیں؟ انوار الحق کاکڑ

🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے