🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی برسر اقتدار آیا ہے تب سے اقلیتوں کے خلاف بدترین سلوک کیا جارہا ہے اور خاص کر مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی کمیشن نے محکمہ خارجہ سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کو بلیک لیسٹ کرنے کی سفارش کردی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی اس سفارش پر بھارتی حکومت نے گزشتہ سال برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ اس مشورے پر عمل درآمد کرے گا اور اپنے قریبی اتحادی بھارت کی مذمت کرے گا۔
کمیشن اپنی سفارشات پیش کرتا ہے لیکن امریکی پالیسی مرتب نہیں کرتا اور اس نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان نے مذہبی آزادی کے حوالے سے منفی رجحان جاری رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہندو قوم پرست پالیسیوں کو فروغ دیا جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کی منظم انداز میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔
انہوں نے گزشتہ سال نئی دہلی میں مہلک فسادات کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد میں پولیس کی مداخلت کے الزامات کی نشاندہی بھی کی تھی اور مودی کے زیر انتظام شہریت کے قانون پر بدستور تشویش کا اظہار کیا جہاں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کو غیر بھارتی قرار دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت مخالف آوازوں کو دبا رہی ہے اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش سمیت ملک بھر میں بین المذاہب شادیوں پر پابندیوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کورونائی نسل پرستی
🗓️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے
مئی
قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
عراقی پارلیمانی انتخابات میں اقوام متحدہ کا کردار؛ نگرانی سے مداخلت تک
🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کو عراقی انتخابات کی نگرانی کا واحد کردار ہونا
اکتوبر
عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور
🗓️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر
اپریل
عرب ممالک کی ایران اور ترکی کے ساتھ یکساں مؤقف اپنانے کی کوشش
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری سفارت کاروں نے کہا کہ جی سی سی کے رکن
دسمبر
غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟صیہونی ٹی وی چینل کی زبانی
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے صیہونی
دسمبر
اسرائیل فوج کثیر محاذ جنگ میں داخل
🗓️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا ملٹری سیکورٹی ڈھانچہ ایک پیچیدہ چوراہے پر کھڑا
جون