🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی بمباری اور مسلسل جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیاں پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگئی ہیں، خاص طور پر سردیوں کی آمد کے ساتھ یہ حالات مزید سنگین ہو رہے ہیں۔
فلسطینی اطلاعاتی مرکز کے مطابق، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مشرقی یورپ کے سربراہ کورین فلائشر نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صیہونی جارحیت نے انسانی امدادی کارکنوں کے لیے حالات مزید خراب کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے غزہ میں قحط سے بچنے کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک صرف 4 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں پہنچے
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 5 لاکھ افراد ایسے ہیں جو قحط جیسی تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
فلائشر نے امدادی گروپوں کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کیا، جیسے تباہ شدہ سڑکیں، جو خاص طور پر سردیوں کے موسم میں نقل و حرکت کو مشکل بنا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ صیہونی قابضین کی جانب سے دیگر علاقوں میں جانے کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے میں طویل انتظار بھی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں شدید ہجوم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو ملین افراد غزہ کی پٹی کے صرف 11 فیصد رقبے میں رہنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت
مزید برآں، قابضین کی جانب سے علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات اور انسانی امدادی کارکنوں کے لیے بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فلسطینی شہریوں تک امداد پہنچانے کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟
🗓️ 19 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کیا معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی
نومبر
جیل بھرو تحریک: پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے، وزیر داخلہ
🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
یورپ میں جمہوریت کا زوال ہو رہا ہے: پوپ فرانسس
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیاکے عالمی رہنما نے یونان کے دورے کے دوران یورپ
دسمبر
غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اگست
امریکہ کے اعلان کردہ اہداف سے لے کر پوشیدہ پالیسیوں تک
🗓️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے دنیا کے 30 ممالک میں 336 کیمیائی
جنوری
اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے سعودی عرب کا مقصد
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اسرائیل کے ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے
اگست
شری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آگئی،شوہر نے 5 سال بعد خاموشی توڑی
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور
اکتوبر
تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سامنے آ گئیں
🗓️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان
دسمبر