سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ رکن نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ کی جنگ ختم اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے کہا کہ صیہونی ریاست کے خلاف اس ملک کی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی گے جب تک غزہ کی جنگ ختم اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا نیز جلد ہی اس سلسلہ میں مزید حیران کن اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
یاد رہے کہ گزشتہ شب یمن کی جانب سے دو میزائل حملوں کے نتیجے میں بن گوریون ایئرپورٹ مفلوج ہو گیا اور بڑی تعداد میں صیہونی شہری فرار پر مجبور ہوئے۔
صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی کہ یمن کی افواج کے میزائل حملے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل یمن کی فوجی طاقت پر اثر انداز ہونے میں ناکام
صیہونی ایمرجنسی سروسز نے بھی تصدیق کی کہ ان حملوں کے بعد صیہونی شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور فرار کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی پیش آئے۔