سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی بیلسٹک میزائل کی خاص صلاحیتوں اور یمن کی تیسری فتح کو تسلیم کیا
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی افواج کے غیر معمولی بیلسٹک میزائل حملے کے دوران، بن گورین ایئرپورٹ سے چھ کلومیٹر دور کا علاقہ نشانہ بنا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی افواج نے ایک انتہائی تشویشناک کامیابی حاصل کی، کیونکہ اس میزائل کو روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں۔
یہ یمنیوں کی غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جنگ کے دوران تیسری فتح شمار کی جا رہی ہے، اس سے قبل ایلات اور تل ابیب کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور آج بن گورین بھی حملے کی زد میں آیا۔
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فضائیہ یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہی کیونکہ اس میزائل کا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ اچانک اپنی سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قبل ازیں یمنی ذرائع نے بتایا تھا کہ یمن نے ایک نئی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے، جس کا استعمال امریکی بحری بیڑوں پر بحیرہ احمر میں کیے گئے حملوں کے دوران کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
یہ ٹیکنالوجی دشمن کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیتی ہے۔