?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی حملے صرف غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے ہی رک سکتے ہیں اس لیے کہ اسرائیل اور امریکہ، یمن کے حملے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
عربی خبر رساں ادارے المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ یمنی حملے روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں، اور صرف غزہ کا محاصرہ ختم کرنا ہی یمنی حملوں کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی جانب سے ہونے والی کارروائیاں، ان میں وسعت اور ان کے تسلسل کے باعث اسرائیل کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
اخبار کے مطابق صہیونی حکومت نے غزہ اور یمن کے درمیان سمندری اور فضائی محاصرہ لگانے کی کوشش کی، مگر اس کے اثرات انتہائی محدود رہے ہیں۔
اخبار نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دوبارہ بحالی اس بات کی علامت ہے کہ یمن پر کیے گئے حملوں کے اثرات محدود ہیں۔
مزید براں، اخبار نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بن گورین ایئرپورٹ پر یمنی میزائل حملہ ناکام ثابت ہوا اور یہ سوال اُٹھایا کہ کیا یہ حملہ اسرائیل کے لیے فضائی محاصرہ کافی ہے؟
اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا کہ اب تک کی تمام کوششیں یمنی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہیں اور اس مسئلے کا حل صرف اور صرف غزہ کی جنگ کو ختم کرنے اور فوری جنگ بندی سے جڑا ہے۔
اخبار کے مطابق، جب تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی کابینہ اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو یمن سے مسلسل حملے برداشت کرنے پڑیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنیوں نے اپنی جنگی حکمت عملی اور میزائل داغنے کی مسلسل صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی دفاع اور مزاحمت کی صلاحیت بھی نمایاں رہی ہے۔
اخبار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یمن نے اپنی عسکری طاقت اور خود انحصاری کی بدولت نہ صرف اسرائیل بلکہ اس کے اتحادیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں، اور یمنی فورسز ہتھیار سازی میں بھی خود کفیل ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جب سے غزہ کی جنگ کا آغاز ہوا، یمن نے سرخ سمندر اور بحر ہند میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملے کیے اور جنوبی اسرائیلی بندرگاہ ام الرشراش (ایلات) کو تقریباً غیر فعال بنا دیا۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
اس کے بعد، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر نئے سرے سے محاصرہ عائد کرنے پر یمنی فورسز نے بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا کی بندرگاہ پر بھی حملے کیے اور اعلان کیا کہ وہ اسرائیل پر فضائی اور بحری پابندیاں عائد کریں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی ہونڈوراس کی انتخابی نتائج تبدیل کرنے پر تنبیہ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہونڈوراس کے صدارتی انتخابات میں براہ
دسمبر
نمرہ خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نمرہ خان
اگست
جاپانی انجینئرز نے تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
?️ 18 جولائی 2021ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی
جولائی
علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر رپورٹ طلب
?️ 15 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا نام ای سی
اکتوبر
افغانستان کی صورتحال پر کابل میں خواتین کا احتجاج
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان خواتین کا ایک گروپ اس ملک کی صورت حال پر
دسمبر
2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اے بی سی نیوز آسٹریلیا نے ایک رپورٹ میں نئے
جنوری
بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:جو بائیڈن انتظامیہ میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے
نومبر
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220
نومبر