🗓️
سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے اور حماس کے خلاف پالیسی پر اختلاف اس قدر بڑھا کہ گالم گلوچ تک نوبت پہنچ گئی
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس تلخ کلامی اور گالیوں کے تبادلے کے ساتھ ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھین:شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ
اجلاس میں اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے قیدیوں کے تبادلے اور حماس سے جاری تنازع کے حوالے سے شدید اختلافات کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے دوران نیتن یاہو نے شاباک کے سربراہ رونین بار اور اسرائیلی فوج میں قیدیوں کے امور کے نگران افسر نیتسان الون پر سخت تنقید کی، ان کی پالیسیوں پر سوال اٹھایا اور ان کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو کمزور قرار دیا۔
یہ تنازع ایسے وقت میں شدت اختیار کر گیا جب نیتن یاہو نے حال ہی میں اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کو اچانک تبدیل کر دیا، جسے مبصرین ایک غیر معمولی اور بے یقینی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران نیتن یاہو کے قریبی وزیر، رون ڈرمر نے کہا کہ حماس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، جبکہ نیتسان الون نے اس موقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت، قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل طور پر روک سکتی ہے، اس بحث و مباحثے نے شدت اختیار کی اور بالآخر گالم گلوچ اور شدید لفظی جھڑپوں میں تبدیل ہو گئی۔
یہ اجلاس اسرائیلی قیادت کے اندرونی خلفشار اور پالیسیوں میں گہرے اختلافات کو بے نقاب کرتا ہے، خاص طور پر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر، جس پر اسرائیلی حکومت یکساں مؤقف اختیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری
اپنے دفاع میں شہریوں کو ذبح کرنا جائز نہیں
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا
اکتوبر
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کو انوکھی دھمکی
🗓️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کی فوج نے تائیوان کے علیحدگی پسندوں خلاف سخت
مارچ
ہم غزہ میں کسی بھی فریق کی موجودگی کو قابض سمجھتے ہیں: حماس
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ نیٹ ورک
فروری
کیا پاراچنار کا سانحہ شیعہ سنی مسئلہ ہے؟
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:پارلیمنٹ رکن حمید حسین نے پاراچنار کے حالیہ دہشت گردی واقعے
نومبر
یوکرین کیا چاہتا ہے، کون بنے امریکی صدر
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی
نومبر
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا
🗓️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور
جون