?️
سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حالیہ میڈیا میں پھیلائی جانے والی جعلی خبروں اور بعض قیادتی اراکین سے منسوب غلط بیانیوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حزبالله کے میڈیا ریلیشنز سنٹر نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض میڈیا نے اس تنظیم یا اس کے قائدین سے منسوب کئی بے بنیاد خبریں اور معلومات شائع کی ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو چنے چبوا رہی ہے؟
حزبالله نے واضح کیا کہ اس کی جانب سے جاری ہونے والے تمام تر مواقف صرف سرکاری طور پر میڈیا سنٹر یا قائدین کے سرکاری ویب سائٹس/ذرائع ابلاغ سے ہی جاری ہوتے ہیں۔
تنظیم نے میڈیا ہاؤسز سے اپیل کی کہ وہ انتہائی احتیاط اور غیر جانبداری سے کام لیں اور کسی بھی ایسی خبر کی اشاعت یا تصدیق سے گریز کریں جو سرکاری ذرائع سے جاری نہ کی گئی ہو۔
میڈیا سنٹر نے پیشہ ورانہ صحافت کو فروغ دینے اور عوامی رائے کو گمراہ کرنے والی غلطیوں سے بچنے کے لیے تمام ضروری وضاحتیں فراہم کرنے کی اپنی آمادگی کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: لبنانی حزب اللہ کا فلسطینی مجاہدین کے پیغام
یہ اعلامیہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بعض میڈیا نے ایک نام نہاد حزبالله عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اگر صہیونی ریاست جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں نکال لے اور اپنی جارحیت بند کرے تو تنظیم لبنانی صدر کے ساتھ اپنے اسلحہ کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے کہا ہے کہ پہلے ٹوئٹر کے نام
مئی
کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں
جون
وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ زون بنانے کی منظوری دے دی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) جنوبی پنجاب کو ایک طاقتور سیکریٹریٹ قائم کرنے اور پسماندہ
اپریل
یمن پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی بکواس
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن میں غیرعسکری
ستمبر
نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری
?️ 20 جون 2021سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ
جون
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی
نیتن یاہو نے جنگ بندی کی درخواست مسترد کی
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے ہفتے کی شام کہا کہ انہوں نے اسیروں
نومبر
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں
جنوری