سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے روزنامہ الشرق الاوسط کی جانب سے قسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف کے حوالے سے شائع شدہ خبروں پر بیان جاری کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شہاب نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق لندن سے شائع ہونے والے عربی روزنامہ الشرق الاوسط میں حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد الضیف سے متعلق لندن کے اخبار میں چھپنے والی خبریں، جنہیں حماس کے کسی نامعلوم ذریعے سے منسوب کیا گیا ہے، بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا محمد الضیف کی نئی تصویر شائع کرنے کا دعویٰ
بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس ایک بار پھر تمام میڈیا اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے کام میں دقت، سچائی اور پیشہ ورانہ اصولوں کو ملحوظ رکھیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل الشرق الاوسط نے چند نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے اندرون اور بیرونِ غزہ بعض رہنماؤں نے محمد الضیف کی شہادت سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: کون سے فلسطینی کمانڈر صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں؟
الشرق الاوسط کا یہ دعویٰ اسرائیلی دعووں کے ہم آہنگ ہے، جبکہ اس سے پہلے بھی حماس محمد الضیف کی شہادت کی تردید کر چکی ہے۔