?️
سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں شریک اسلامی اور عربی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر قدس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اس کے تحفظ کے لیے اقتصادی اور سیاسی دباؤ کے آلات کو فعال کریں۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں شریک اسلامی اور عربی ممالک کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قدس کی حمایت میں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اقتصادی اور سیاسی دباؤ کے اقدامات کو بروئے کار لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، ہارون ناصرالدین نے کہا کہ ہم ریاض کے اجلاس میں موجود عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ شہر قدس کے حوالے سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسلامی ممالک اپنی دینی اور سیاسی ذمہ داریوں کو نبھائیں کیونکہ قدس کو صیہونی حکومت کے شدت پسند کابینہ کی جانب سے منظم یہودی سازی کی خطرناک مہم کا سامنا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس عالمی سطح پر صیہونی دشمن کی فلسطینی عوام اور اسلامی مقدسات کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے اقتصادی اور سیاسی اثر و رسوخ کے آلات موجود ہیں۔
حماس کے اس سینئر رکن نے اسلامی سربراہی اجلاس کے سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا، جو قدس اور مسجد اقصیٰ کی حالت میں کسی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہیں، اور ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتخانے قدس سے باہر منتقل کریں۔
مزید پڑھیں: رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی
انہوں نے صیہونی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر بڑھتے ہوئے حملوں اور خاص طور پر سلوان کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات شہر قدس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور صیہونی حکومت کے یہودی سازی کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری
سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
نومبر
’آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی‘، فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر عائزہ خان نے معافی مانگ لی
?️ 12 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے
نومبر
فٹبال ورلڈ کپ کے ٹنیٹوں میں ایک رات گزارنے کی قیمت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:قطر میں2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں فیفا کے پرتعیش
اگست
West Java to review Meykardah project amid alleged bribery case
?️ 8 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے
فروری
ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے
مارچ
امریکی تاریخ کا سب نفرت انگیز نائب صدر
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:این بی سی کی جانب سے کرائے گئے نئے پولز کے
جون