گیلانی اور ایاز صادق کی اہم ملاقات، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر غور

یوسف رضا گیلانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایوان بالا اور ایوان زیریں میں ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں 11 سے 12 نومبر کو منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی کو کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ 45 سے زائد ممالک کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل زیر بحث آئیں گے۔

اس موقع پر سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے اور قومی اسمبلی اس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت انسان تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس دوران بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی اور اس کے نتیجے میں سیلابی تباہ کاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت

یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس

پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک کے 8 مسلح افراد ہلاک

?️ 23 دسمبر 2025کرک (سچ خبریں) پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دریش

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کرتے ہیں برطانیہ اور اسرائیل

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر

چینی ویکسین کے حوالے سے محققین کی اہم تحقیق

?️ 19 جولائی 2021استنبول (سچ خبریں) چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19

یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 5 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے