?️
غزہ (سچ خبریں) حماس نے اسرائیل کو شدید دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یہ جان لے کہ جنگ کے دوران جو کچھ ہوا وہ ایک چھوٹی سی فوجی مشق تھی اور اگر وہ اپنی تباہی چاہتا ہے تو بیت المقدس میں اپنے منصوبوں کو نافذ کرے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ ایک منٹ میں 200 کیلومیٹر تک مار کرنے والے سیکڑوں میزائل فائر کر سکتے ہیں۔
تحریک حماس کے رہنما یحیی السنوار نے غزہ میں داخلی اور غیر ملکی نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد مزاحمت کی طاقت ذرہ برابر بھی متاثر نہيں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ ہر منٹ پر 100 سے 200 کیلومیٹر تک مار کرنے والے سیکڑوں میزائل اسرائیل پر مار سکتی ہے اور جنگ کے آخری مرحلے میں یہ امکان پیدا ہو گیا تھا کہ تل ابیب کی جانب 300 کیلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل فائر کئے جائیں لیکن جنگ بندی کا احترام کرتے ہوئے یہ کاروائی روک دی گئی۔
غزہ میں تحریک حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مزاحمت نے اسی وقت سے جب غاصبوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی، پوری طاقت کے ساتھ میزائل اور آگ کے ذریعے اپنا مقصد بیان کر دیا تھا تاکہ پوری دنیا کی سمجھ میں آ جائے کہ مسجد الاقصیٰ میں ایسے مرد ہیں جو اس کی حمایت کرتے ہیں۔
تحریک حماس کے اس سنیئر رہنما نے صیہونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہئے کہ جنگ کے دوران جو کچھ ہوا وہ ایک چھوٹی سی فوجی مشق تھی اور اگر وہ اپنی تباہی چاہتی ہے تو بیت المقدس میں اپنے منصوبوں کو نافذ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں 10 ہزار سے زائد شہادت پسند افراد ہيں جو مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کے حملے کی صورت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اسرائیل کی خفیہ ایجنسی بری طرح ناکام رہی اور دشمن کے دعوؤں کے برخلاف غزہ میں ہماری 500 کیلومیٹر سے زائد سرنگیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
PDM کے نئے اعلانات کا مقصد سیاسی ماحول کو گرم رکھنا ہے
?️ 15 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام
فروری
حمائمہ ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
?️ 11 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے
نومبر
اسرائیل کے ہتھیاروں کے حامی غزہ کے جرائم میں حصہ لینا چھوڑ دیں: اردگان
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: آنکارا میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ ایک
جون
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی مرکزی ملزم قرار، چالان جمع
?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سائفر کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)
اکتوبر
گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں
جنوری
بجٹ 24-2023: حکومت نے 223 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات متعارف کروادیے
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں
جون
واشنگٹن میں صیہونی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں موزه یہود کے باہر فائرنگ سے
مئی
شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں
?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شاہد
فروری