حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا

حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا

?️

غزہ (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے دہشت گرد اسرائیل نے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری شروع کر رکھی ہے وہیں دوسری طرف سے خالی ہاتھ جذبہ ایمانی کے ساتھ فلسطینی اپنا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب اسرائیل نے اہم اعتراف کیا ہے کہ حماس کی جانب سے کیئے جانے والے میزائل حملوں میں سینکڑوں یہودی ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ 10ویں روز بھی جاری رہا اور بدھ کو ایک مقامی صحافی اور خاتون سمیت 6 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے، اور بمباری سے متعدد رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جب کہ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے جوابی راکٹ حملوں میں 3 یہودی مارے گئے، اور اب اسرائیلی حکام  نے اعتراف کیا ہے کہ 10روز سے جاری لڑائی میں حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے صحافی کی شناخت یوسف ابوحسین کے نام سے ہوئی ہے جو حماس کے زیر انتظام غزہ میں قائم ریڈیو اسٹیشن، اقصیٰ ریڈیو میں کام کرتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانوں نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ صبح عمارتوں، اپارٹمنٹس اور سڑکوں پر شدید بمباری کی۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صرف 25 منٹ کے عرصے میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر 122 بم گرائے، اس دوران غزہ سے اسرائیل کی جانب حماس نے 50 راکٹس فائر کیے، حماس حملوں سے پہلی بار اسرائیل کا بڑا تجارتی اور شپنگ نقصان ہوا ہے، اور اسرائیلی پورٹس کے لیے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔

اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے،7 دن سے زاید اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہو جائے گی، جہاز پر لدے سامان سے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ہومینیٹیرن ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گنجان آبادی والے غزہ کی محصور پٹی میں اب تک 450 عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوچکی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں میں 6 اسپتال، 9 بنیادی صحت کے مراکز شامل ہیں جبکہ اب تک 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔

تباہی سے اس ساحلی پٹی میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور غزہ میں رہائشی صورتحال کے حوالے سے خدشات طول پکڑ گئے ہیں، سیو دی چلڈرن نامی تنظیم کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 50 اسکولز تباہ ہوچکے ہیں جس سے 41 ہزار 897 بچے متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب یونیسیف کے مطابق غزہ سے فائر ہونے والے راکٹس سے اسرائیل میں 3 اسکولوں کو نقصان پہنچا، ہے علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے اسرائیلی پولیس نے21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

مشہور خبریں۔

مئی 2023 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح پر

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے

غزہ پر قبضہ یا اسرائیل کے لیے خود تباہی؛ ایک منصوبہ جو پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کا غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ، جو

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 30 سال تک کی پیشگوئیاں درست ثابت

?️ 1 ستمبر 2025سچ خبریں: نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی

69% امریکی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بائیڈن سے غیر مطمئن

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: ABC News-Ipsus کے سروے سے پتا چلا ہے کہ 69 فیصد

فلیگ مارچ سے صیہونی حکومت خوفزدہ  کیوں ہیں؟

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پانچ روزہ

اسحاق ڈار سے نمائندہ یورپی یونین کا رابطہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی خارجہ

سعودی عرب میں بتوں کی تعلیم، سعودی ولیعہد نے بھارت کی محبت میں ملک کا تعلیمی نصاب تبدیل کردیا

?️ 29 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں اسلام کے خلاف دشمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے