?️
سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی کو خبردار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، جن میں ایٹمی تابکاری پھیلنے کا خدشہ بھی شامل ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے سنگین اور خطرناک نتائج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق، گروسی کی موجودگی میں منعقدہ اس اجلاس میں خلیجی ممالک کے نمائندوں نے خطے میں موجودہ کشیدہ حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے تابکاری کے پھیلاؤ جیسے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جو نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے یہ بھی کہا کہ ایسے کسی بھی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
مزید برآں، تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے رکن ممالک کا ایک ہنگامی اجلاس آج استنبول میں شروع ہوا، جس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندے شریک ہوئے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے
دسمبر
2021 کے حج کے لیے احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکام نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کے
مئی
میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
شامی فوج کا 8 سال بعد درعا صوبے کے شہر طفس پر پھر سے قبضہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ
فروری
کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے
اکتوبر
عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی
?️ 16 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں اربوں
اپریل
عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین سالہ
جنوری
امریکی سینیٹ کی 858 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے اس ملک کے 858 بلین ڈالر کے فوجی
دسمبر