🗓️
برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے ہیں اور چانسلر انجیلا مرکل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگرچہ یہ قوانین سخت ہیں لیکن لوگ ان قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کی 16 ریاستوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن میں سخت تبدیلیاں لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق برلن میں نئے قواعد کا اطلاق کردیا گیا ہے اور رات 10بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا، اس دوران اسکولوں، ڈے کیئر سینٹر، دکانوں اور تفریحی مراکز کو مزید محدود کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے حفاظتی قانون کے تحت مخصوص اقدامات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کی رو سے کسی علاقے میں 100 سے زائد کیس ہوجانے پر وہاں پابندیوں اور سخت لاک ڈاؤن کا اطلاق کردیا جائے گا۔
شہریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور جنازے میں 30 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے، نیا لاک ڈاؤن 30 جون تک جاری رہے گا۔
ادھر چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نافذ کی جانے والی نئی پابندیوں کا احترام کریں، اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ نئے قواعدسخت ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی
اکتوبر
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف
ستمبر
ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے
اکتوبر
فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک
🗓️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت
دسمبر
برطانیہ کا صیہونی ریاست کے خلاف ایک قدم
🗓️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام
ستمبر
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک
مئی
امریکہ اور یورپی یونین ایک بار پھر آمنے سامنے،وجہ؟
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رکن
دسمبر