جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ماسکو کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ روسی سائنسدان کو حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، سائنسدان پر جرمن یونیورسٹی سے حساس معلومات لے کر پیسوں کے عوض ماسکو کو دینے کا الزام ہے۔
فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم روسی سیکرٹ سروس کے لیے کام کررہا تھا جس بنا پر اسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم گرفتاری کے وقت تک جرمن یونیورسٹی کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملازم تھا۔
جرمن حکام کا کہنا ہےکہ ملزم اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک تین مرتبہ روسی انٹیلی جنس حکام سے بھی ملا جس میں ملزم نے دو مرتبہ یونیورسٹی کے حوالے سے اطلاعات انٹیلی جنس حکام کو دیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی، وینا ملک
نومبر
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف
اپریل
سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟
مئی
کورونا:سندھ حکومت کی جانب سے بین الصوبائی سفری پابندیوں کا مطالبہ
اپریل
انتخابات کا انعقاد اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، سراج الحق
جنوری
جنرل السیسی کا نیتن یاہو سے بات کرنے سے انکار
اکتوبر
ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون
مارچ
افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور
اکتوبر