سچ خبریں:چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ میں زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ریاست کا حق دیا جائے نیز اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دی جائے
چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ غزہ فلسطین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں۔
دونوں ممالک نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ اعلامیہ چینی صدر شی جن پنگ کے سرکاری دورۂ ملائیشیا کے موقع پر جمعرات کو جاری کیا گیا، جس میں روسیا الیوم کے مطابق، دونوں ممالک نے واضح کیا کہ وہ غزہ کے مکینوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں اور غزہ کو فلسطین کا ناقابلِ جدا حصہ سمجھتے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام کو ان کی اپنی سرزمین پر حکمرانی کا حق بنیادی اصول ہے، جسے غزہ کے انتظام میں بھی مدِنظر رکھا جانا چاہیے، خاص طور پر جب حالیہ تنازعات ختم ہوں۔
دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہیے، جو دو ریاستی حل پر مبنی ہو، اور فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دی جائے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اور ملائیشیا جیسے ممالک کی جانب سے اس نوعیت کا دوٹوک مؤقف اختیار کرنا اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر فلسطینی کاز کے لیے حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسرائیلی پالیسیوں پر دباؤ بڑھانے کی نئی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ کی انصاراللہ سے تعلق کے الزام میں نو کمپنیوں اور تین افراد پر پابندیاں عائد
فروری
افغانستان کی دو خانہ جنگوں میں مداخلت ایک غلطی
اپریل
متنازع لبنانی شخصیت انتخابات کیوں نہیں لڑتی؟
اکتوبر
1986 میں شبوا کی جھڑپوں میں داعش اور اماراتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے
جنوری
پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ
مئی
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
ستمبر
حوثیوں کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو بحیرہ روم تک پہنچ جاتے ہیں: امریکہ
مئی
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
اپریل