🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے میگھن مارکل کے انٹرویو کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا لیکن شاہی خاندان میں یہ سب چیزیں معمول کی بات ہیں وہاں تعصب اور نسل پرستی ہوتی رہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کا میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر نسلی تعصب کے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ میگھن کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا لیکن شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات میرے لیے حیران کن نہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیل اوباما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ انسان کیلئے سب سے اہم فیملی ہوتی ہے۔
انہوں نے ہیری اور میگھن کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں کو اس مشکل وقت میں آسانی کی دعا کرتی ہوں اور دونوں کیلئے درگزر کا مشورہ ہے۔
مشل اوباما نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ شاہی جوڑا شاہی خاندان سے اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے کوئی راستہ ضرور ڈھونڈے گا۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی میگھن کے طویل مدت سے حامی ہیں، اوباما نے 2019 میں اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں میگھن کو اپنی دوست اور سوچ بچار کرنے والی رہنما کہا تھا۔
واضح رہے کہ شاہی محل نے نسلی تعصب پر ردعمل میں کہا تھا کہ یہ دعویٰ پریشان کن ہے لیکن معاملے کو نجی طور پر ہی حل کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملکہ برطانیہ شاہی خاندان چھوڑ کر ہیری میگھن کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق سمجھوتے کی طے شرائط تبدیل نہیں کریں گی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ جو کہہ دیتی ہیں اسے بدلتی نہیں۔
علاوہ ازیں بکھنگم پیلس نے مارکل کے بارے میں الزامات کی تحقیقات کے لیے آزاد تفتیش کاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر ناراض بہو میگھن نے شاہی عملےکو تنگ کرنے سے متعلق الزامات کے بارے میں ای میلز اور میسیجز کا ریکارڈ مانگ لیا۔
مشہور خبریں۔
سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
فیس بک و انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور
اکتوبر
پاک بحریہ کے سربراہ کا کویت کا سرکاری دورہ
🗓️ 12 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے
نومبر
وزیر اعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچ گئے
🗓️ 9 مئی 2021مکہ مکرمہ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ
مئی
زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کو مسترد کر دیا گیا
🗓️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق
جون
سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
فروری
رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سید حسن نصر اللہ کی سفارشات
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے
مارچ
غزہ تک پانی اور بجلی کو جوڑنے کے لئے صیہونی حکومت کی شرط کیا ہے؟
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب غزہ کے مکمل محاصرے میں
اکتوبر