?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کا نکلنا سب سے بڑی غلطی ہے اور اس سے افغانستان میں طالبان لوگون کا قتل عام شروع کردیں گے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش نے جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ میں اور لارا بش نے افغان خواتین کے ساتھ بہت وقت گزارا اور وہ بہت خوف زدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نہ صرف امریکی فوج بلکہ نیٹو افواج کی مدد کرنے والے اور تمام ترجمانوں کو ایسا لگتا ہے کہ بہت ہی ظالم لوگوں کے ذریعے قتل کرنے کے لیے چھوڑا گیا ہے اور اس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔
جارج بش سے سوال کیا گیا کہ کیا افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ایک غلطی تھی تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں ایسا ہی سمجھتا ہوں۔
نیویارک اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 11 ستمبر 2001 کو بدترین حملوں کے بعد 2001 میں ہی امریکی فوج کو افغانستان بھیجنے والے سابق ری پبلکن صدر کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ جرمن چانسلر اینجیلا مرکل بھی ایسا ہی سوچتی ہیں۔
بش کا کہنا تھا کہ مرکل نے بہت اہم پوزیشن کو ایک کلاس اور عزت بخشی ہے اور بڑے سخت فیصلے کیے ہیں، جرمن چانسلر اینجیلا مرکل 16 سال حکمرانی کے بعد رواں برس کے آخر میں سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو فورسز نے رواں برس مئی کے شروع میں افغانستان سے انخلا کا آغاز کردیا تھا اور 20 سال تک جنگ زدہ ملک میں رہنے کے بعد 11 ستمبر تک مکمل طور پر دستبردار ہو جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی ڈاکٹر بھی فلسطینی مریضوں کے مجرم
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی تنظیم نے اپنی
جولائی
ریاض کے ایک سکیورٹی مرکزمیں دھماکہ اور سعودی حکام کا ردعمل
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے ریاض کے سکیورٹی زون میں
فروری
امریکہ کے احتجاج پر روس کا ردعمل: امریکہ ایک گہرے بحران میں پھنس گیا ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور
جون
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری
?️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی
اپریل
بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
?️ 11 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے
دسمبر
صوبائی حکومت کے معاہدے پردستخط، بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ کے دروازے کھل گئے
?️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی
جون
وزیر اعلی پنجاب نے مری میں مرنے والوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا
?️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان
جنوری
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون