?️
جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جرمنی آروایلار، رائنلینڈ پالاتینات ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوچکی ہے خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
پڑوسی ریاست نورڈرائن ویسٹ فالن، جو جرمنی کی بڑی آبادی والی ریاست ہے، میں 4 فائر فائٹرز سمیت 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ بیلجئیم نے 27 اموات کی تصدیق کی ہے۔
جرمن چانسلر انجلیلا مارکل نے سیلاب سے متاثرہ ریاست آروایلار کے ایک گاؤں شلڈ کا دورہ کیا، ان کا یہ دورہ جرمنی کے صدر کے اس علاقے میں دورے کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے یہ بات واضح کی تھی کہ متاثرہ علاقے کی بحالی کے لیے طویل عرصے تک امداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
جرمن اور جمہوریہ چیک کا سرحدی علاقہ ہفتے کی رات سیلاب کی زد میں آیا مذکورہ علاقے اور جرمنی کے جنوب مشرقی حصے کے ساتھ منسلک آسٹریا کے سرحدی علاقے گزشتہ ہفتے بھی سیلاب کی زد میں آئے تھے۔
جرمنی کے علاقے برستش گادن میں دریا کے بپھرنے کے بعد 65 افراد کو یہاں سے بحفاظے نکال لیا گیا ہے، یہاں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔
ہفتے کی رات آسٹریا کا قصبہ ہیلین سیلاب کی زد میں آیا لیکن تا حال جانی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
چانسلر سباسشن کرز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ موسلادھار بارش اور طوفان کے باعث آسٹریا کے متعدد علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔
علاوہ ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے صدر فرانک والٹر اسٹینمئر نے شمالی ریاست نورڈرائن ویسٹ فالن ارفتشتاب کا دورہ کیا جہاں قدرتی آفات میں 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے دوست و احباب کھوئے، یہ ہمارے لیے دل خراش بات ہے۔
حکام کے مطابق کالوگنی کے قریب واقع قصبہ وازنبرگ میں ڈیم ٹوٹنے کے بعد تقریبا 700 افراد کو بحفاظت علاقے سے نکالا گیا تھا۔
وازنبرگ کے مئیر مارسیل ماورر کا کہنا تھا کہ رات کو پانی کی روانی میں ٹھہراؤ آچکا تھا لیکن سب کچھ کلئیر قرار دینا قبل ازوقت ہوگا، ہم محتاط اور پر امید ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے جرمنی کی ریاست رائنلینڈ پالاتینات، نور ڈرائن ویسٹ فالن اور شرقی بیلیجئیم میں سیلاب کے باعث تمام برادریوں کے درمیان رابطے منقطع ہیں۔
لیمبرگ کے جنوبی صوبے نیدرلینڈ کے دریا میں طغیانی کے باعث اس کے اطراف میں قائم قصبوں اور گاؤں کے لیے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی سروس ہائی الرٹ کی جاچکی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایندھن بحران کے سبب پی آئی اے کی ’مخصوص پروازیں‘ آپریشنل
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایندھن کی کمی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں
اکتوبر
یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے
دسمبر
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے. ندیم افضل چن
?️ 17 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم
دسمبر
لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا
اپریل
تحریک عدم اعتماد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عدم اعتماد کی
مارچ
ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری
ستمبر
لیگی قیادت کا لندن میں اجلاس طلب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن
مئی
ایران ہمارا قریبی ساتھی ہے: روس
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: سرگئی لاوروف، روس کے وزیر خارجہ نے آر ٹی
فروری