یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری

یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری

🗓️

سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس میں روس سے ایلومینیم کی درآمد پر پابندی شامل ہے۔

یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں پیکج کی منظوری پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پیکج جمعرات کو زیرِ غور آیا اور جمعہ 21 فروری کو اس کی حتمی منظوری دی گئی۔
یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب روس اور یوکرین کی جنگ 24 فروری 2025 کو اپنے تیسرے سال میں داخل ہو جائے گی، اس دوران امریکہ اور روس کے سفارتی وفود نے منگل کو ریاض میں ملاقات کی اور یوکرین جنگ کے حل کے لیے مذاکرات کیے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس اجلاس میں کہا کہ یورپ آخرکار مذاکرات میں شامل ہوگا کیونکہ وہ وہ فریق ہیں جنہوں نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں اور انہیں روس کے خلاف پابندیوں میں نرمی لانے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔
روبیو نے مزید کہا کہ یوکرین میں امن کے حصول کے لیے تمام فریقوں کو رضا مندی دکھانی ہوگی اور کسی کو بھی مذاکرات سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:       امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے

رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کے بعد نجی زندگی میں بہتری آئی ہے، احسن خان

🗓️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن

عدم اعتمادکی باتیں کرنے والوں کو  ارکان پورے کرنا ہوں گے: وزیر داخلہ

🗓️ 31 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتمادکی

تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں

عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ

🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات پر مشاورت کے

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا

🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر

بندوق کے زور پر فرانس کے سفیر کو واپس بھیجوانا چاہتے ہیں

🗓️ 26 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے