افغان فورسز اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں، درجنوں طالبانی ہلاک ہوگئے

افغان فورسز اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں، درجنوں طالبانی ہلاک ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن طالبان اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپیں اور تصادم ہورہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں طالبانی ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان فورسز اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں طالبانی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یکم مئی سے امریکی افواج کے انخلا کے آغاز کے بعد سے افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور شدت پسند نئے علاقوں پر قبضے کی کوششیں کر رہے ہیں، افغان فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان حالیہ تصادم صوبے لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں اتوار کو رات گئے ہوا۔

حکام نے کہا کہ لڑائی کے دوران ایک موقع پر وزیر دفاع و سابق چیف آف آرمی اسٹاف یاسین ضیا خود میدان میں آگئے، یاسین ضیا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘نفری آنے کے بعد دشمن کو بھاری نقصان پہنچا، وزارت دفاع نے کہا کہ رات بھر جاری رہنے والی لڑائی میں طالبان کے 50 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے شہر کے مضافات میں 37 سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔

افغانستان میں پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق غیر معمولی بات ہے اور دونوں فریقین اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر اور نقصان کو کم کرکے بتاتے ہیں۔

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا جس کے باعث سیکڑوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ مہترلام پر حملہ طالبان کی طرف سے نئے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے بعد ہوا ہے، حالیہ دنوں میں شدت پسندوں نے وردک صوبے کے اضلاع نرخ اور جَلریز پر قبضہ کیا ہے۔

وردک کو دہشت گرد طویل عرصے سے دارالحکومت کابل پہنچنے کے لیے گیٹ وے کے طور پر اور خوفناک حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، طالبان نے سرکاری فورسز کے علاقے سے انخلا کے بعد شمالی صوبے بغلان کے ضلع برکا پر قبضہ کر لیا تھا۔

طالبان کے حملوں کی مہم کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ افغان شہروں میں کشیدگی بڑھانے سے قبل امریکی فوج کے مکمل انخلا کا انتظار کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا افریقی یونین میں شمولیت کا ہدف اپنے وجود کو مستحکم کرنا ہے:حماس

?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:حماس کی پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے افریقی یونین کے سربراہ

’بونیر کی بیٹی‘: پہلی ہندو امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش کے بلند عزائم

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈاکٹر سویرا پرکاش ضلع بونیر سے صوبائی اسمبلی کی

حماس کو اسرائیل کا جواب موصول، فلسطینی مطالبات نظرانداز

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا

افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ

اماراتی کمپنی افغانستان میں فضائی ٹریفک کی منتظم

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ

جرمنی بحر ہند میں وسیع فوجی موجودگی کی تلاش میں

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ بحر ہند اور بحرالکاہل میں

امریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: پچھلے سال، PBS کے مطابق، فوج میں خودکشیوں کی تعداد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے