?️
غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے میں 20 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے 18 فلسطینی براہ راست فائرنگ، 3 دھاتی گولیوں اور 2 لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے۔
نابلس میں ہلال احمر کے ڈایریکٹر ایمرجنسی سروس احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کل جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جبل صبیح میں یہودی آبادکاری کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بیتا، یتما، قبلان کے علاقوں اور مقامی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد شرکت کی، اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم بیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
ہم کورونا کے خاتمے کے قریب ہیں: عالمی ادارہ صحت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے
ستمبر
شمالی غزہ میں صہیونیوں کے مجرمانہ منصوبے کا انکشاف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ
نومبر
ہم کینیڈا کی درآمدی پابندیوں کا جواب دیں گے: چین
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: اوٹاوا میں چین کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جون
چوٹہ بازار قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
جون
رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان
جون
ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ
اپریل
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
خالی پیٹ اور بھوک سے مرنے والے بچوں کی تلخ کہانی
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کے سائے میں، گزشتہ کئی مہینوں
جولائی