🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت کو بند کیا جانا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں۔
اسرائیل اخبارات یروشلم پوسٹ اور ٹائمز آف اسرائیل ویب سائٹ سمیت کئی دوسرے ذرائع ابلاغ نے امریکی کانگریس کے دسیوں ارکان کے صدر جوبائیڈن کے نام مکتوب کا حوالہ دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر کے نام اس مکتوب پر دستخط کیے ہیں، ان میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں قائدانہ عہدے پر فائزارکان بھی ہیں۔
اس خط میں صدر جو بائیڈن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین تعلقات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی دیرینہ، متعصبانہ امریکی پالیسی ترک کریں۔
مکتوب میں بائیڈن سے اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ موجودہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر جوبائیڈن کے دو اقدامات القدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے اور غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ فلسیطن میں یہودی بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔
خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ سرکاری امریکی دستاویزات اور مواصلات میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حیثیت کی نشاندہی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 15 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کے دوران عوام کو
فروری
ہندوستان اور برطانوی فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو ہندوستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم
اپریل
مصر، اردن اور خلیج فارس کے عرب ممالک خطرے میں
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صنعاء حکومت کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع اور سیکورٹی
اکتوبر
حماس کا سعودی حکام سے مطالبہ
🗓️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:حماس ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ریاض کو
اپریل
کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟
🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے
جولائی
عراق ڈالر کے بحران کی اصل وجہ خود امریکہ ہے:عراقی سیاستدان
🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ
فروری
سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے
اکتوبر
ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار
دسمبر