?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیئے گئے بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ افغان کمانڈر کی جانب سے 15 طالبانیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں متعدد طالبانی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بغلان میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔
افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے بیک وقت ضلع میں 3 جگہوں پر حملہ کیا جس میں 15 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کار بم حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی ہے۔
مشہور خبریں۔
شہر حماس کے قبضے میں
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں
جنوری
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے
مارچ
چینی سفارتکار کا جاپان اور جنوبی کوریا پر طنز
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کے سینئر سفارت کار اور ملک کے سابق وزیر
جولائی
پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے
ستمبر
وزارت اطلاعات و نشریات کا پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے ایل او سی کے دورے کا اہتمام
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل
مئی
سید حسن نصراللہ کیا تھے اور شہید حسن نصراللہ کیا ہوں گے؟
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کو اپنے ساتھیوں کی
ستمبر
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی
ستمبر
شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کیلئے راہ ہموار ہوگئی
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے
اکتوبر