?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک تشہیری اور عوام کو گمراہ کرنے والا بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ آج امریکہ کیت سیگال کی رہائی کا جشن منا رہا ہے، جو ایک صیہونی قیدی تھا اور امریکی شہریت بھی رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعد قسام کے جنگجوؤں کی تعریف کرتے ہوئے اسرائیلی قیدی کا پیغام
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کیا! امریکہ ان تمام باقی ماندہ قیدیوں (حماس کے قبضے میں موجود صیہونی قیدیوں) کی آزادی کے لیے پُرعزم ہے!
اس بیان کو سیاسی تجزیہ کاروں نے محض انتخابی مقاصد کے تحت کیا گیا ایک عوامی بیان قرار دیا ہے، جس کا مقصد امریکی عوام اور صیہونی لابی کو خوش کرنا ہے۔
دوسری طرف، حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے چند گھنٹے قبل کیت سیگال کو، جو کہ امریکی نژاد صیہونی تھا، ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کر دیا۔
یہ حوالگی غزہ کی بندرگاہ پر عمل میں آئی، جہاں بین الاقوامی فریقین کی موجودگی میں یہ کارروائی مکمل کی گئی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
ماہرین کے مطابق، یہ معاملہ سیاسی مفادات اور بین الاقوامی دباؤ کے تحت آگے بڑھایا گیا، جبکہ امریکی حکومت اسے اپنی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ریاض اجلاس میں حماس کا پیغام
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:آج اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں
نومبر
بندرگاہوں پر پھنسے سامان کی کلیئرنس کا اصولی فیصلہ
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی زیر صدارت
جون
بجلی اپنی معمول پر آگئی
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر
وحشیانہ صہیونی جرم میں اپنی بہن کی شہادت پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جون
امریکی اقلیتیں اور سیاہ فام منصوبہ بند نسل پرستی کا شکار
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی معاشرے میں نسلی اقلیتوں بالخصوص سیاہ فاموں کے ساتھ کئی
جنوری
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ
پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تیار: اسحاق ڈار
?️ 31 جولائی 2025پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تیار: اسحاق ڈار نیویارک میں
جولائی
عرب ممالک کو مغربی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں: لاوروف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کے روز کہا
جون