دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے

دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے

?️

دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں تین دن جبکہ دبئی میں 10 دن کے سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 75 سالہ شیخ حمدان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے اور گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور اکتوبر میں ان کی بیرون ملک سرجری بھی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج ہم نے یو اے ای کے سب سے وفادار لوگوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے جن کی زندگی حقیقی محب وطن کاموں سے مالا مال رہی۔

دبئی میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شیخ حمدان کی نماز جنازہ میں کورونا وبا کے باعث صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

شیخ حمدان کی وفات پر دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران پرچم سرنگوں رہیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات سے تین روز کے لیے سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2008 میں دبئی کے حکمران نے اپنے بیٹے 38 سالہ حمدان کو ولی عہد نامزد کرکے امارات میں جانشینی کا سلسلہ قائم کیا تھا، ان کے ایک اور بیٹے مکتوم بھی دبئی کے نائب حکمران ہیں۔

شیخ حمدان 1971 سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ تھے، یو اے ای میں عبید حمید الطائر 2008 سے وزیر مملکت برائے خزانہ امور بھی مقرر ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

?️ 21 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق

ٹرمپ کا شمالی کیرولائنا کے احتجاج کے درمیان جنگ کے فوری خاتمے کا دعویٰ

?️ 21 اکتوبر 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین وِل، شمالی کیرولائنا میں تقریر کے

چین کی اپنے شہریوں کو سعودی ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت

?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:سعودی عرب میں چین کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے

دمشق کی عدالت کا بشار اسد کے خلاف سزائے موت کا حکم

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:دمشق کی فوجداری عدالت نے سابق شامی صدر بشار اسد اور

جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق

?️ 13 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل

جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ

عراق کے نئے وزیراعظم کا نام 9 جنوری تک سامنے آئے گا

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی کوآلیشن کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن عصام شاکر نے تصدیق

امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے