?️
ڈنمارک (سچ خبریں) رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ ہلاک ہوگیا ہے جس کی تصدیق اس کے اہلخانہ نے بھی کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کی 86 برس کی عمر میں موت کی تصدیق اس کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹرگارڈ 1980 سے کارٹونسٹ کا کام کررہا تھا اور اس نے 2005 میں ایک اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے جب کہ اس کے بعض خاکوں میں اسلام پر تنقید بھی کی گئی تھی۔
ویسٹر گارڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکے بنائے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ ڈنمارک میں بھی اس حوالے سے احتجاج دیکھنے میں آیا تھا اور ڈنمارک کی حکومت کو اس کارٹونسٹ کے خلاف شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ فروری 2006 میں دنیا بھر میں مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں ڈنمارک کے سفارتخانوں پر بھی حملے کیے گئے تھے، ویسٹر گارڈ کو اس کے ناپاک عزائم کی وجہ سے سکیورٹی میں چھپ کر بھی رہنا پڑا۔
واضح رہے کہ چند سال قبل ایک خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس نے شدید ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اپنے اس عمل پر کوئی ملال نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود روابط ضروری ہیں، منیراکرم
?️ 21 ستمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب
ستمبر
عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات کے
جنوری
اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر
جموں و کشمیر مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے، مرتضی سولنگی
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا
دسمبر
حکام نے ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے
نومبر
برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن
اپریل
سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے
مارچ
حزب اللہ کا صیہونی فوج پر اچانک حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی فوج اور ان کی بستیوں پر نئے
نومبر