🗓️
لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ٹی وی اسٹار اوپرا ونفرے کو طویل انٹرویو دیا تھا، جسے 7 مارچ کو امریکا اور 8 مارچ کو برطانیہ میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق متنازع انٹرویو کے بعد شہزادہ ہیری کی مقبولیت میں 15 پوائنٹس جب کہ میگھن مارکل کی مقبولیت میں 13 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، سروے کے مطابق ملکہ کی مقبولیت کا گراف شاہی خاندان کے افراد میں سب سے زیادہ بلند ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں شاہی خاندان سے روٹھ کر امریکا منتقل ہونے والے جوڑے نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔
مذکورہ انٹرویو کو 10 مارچ تک دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور اس انٹرویو نے دنیا بھر میں برطانوی شاہی خاندان اور شاہی محل پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔
طویل انٹرویو میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی محل میں خود کو پیش آنے والے متعدد مسائل کو بیان کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ شاہی محل میں نسلی امتیاز موجود ہے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ اور ہیری کے بھائی شہزادہ ولیم کا ردعمل بھی سامنے آچکا ہے۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کرکے شاہی محل سے نکل کر پہلے کینیڈا میں عام زندگی گزارنا شروع کی تھی اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے
🗓️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ
فروری
کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا
فروری
غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس
دسمبر
اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط
🗓️ 15 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دوبارہ درخواست دائر
🗓️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پاسپورٹ
ستمبر
طالبان نے مارا سویڈن کے منہ پر طمانچہ
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان کی گورننگ باڈی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جولائی
ان بحری جہازوں سے کوئی خطرہ نہیں جن کی منزل اسرائیل نہ ہو
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے نائب وزیر اطلاعات نصیر الدین عامر
دسمبر
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری