🗓️
کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ کولیلاس الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو کی اپوزیشن کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ کولیلاس الیکشن کے ایک روز بعد انتقال کر گئے جنہیں کووڈ-19 کے علاج کے لیے فرانس منتقل کیا جا رہا تھا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گائیبریس پارفیٹ کولیلاس کی انتخابی مہم کے ڈائریکٹر کرسٹییان سائر روڈریگ میانڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن امیدوار کو صدارتی انتخاب کے ایک روز بعد علاج کے لیے فرانس منقتل کیا جا رہا تھا اور اسی دوران انتقال کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ کولیلاس کو کانگو کے شہر برازاویل سے میڈیکل ایئرکرافٹ میں روانہ کیا گیا تھا اور وہ اسی طیارے میں دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 61 سالہ کولیلاس کولیلاس ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان کی طبیعت اچانک سے خراب ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا میں زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن صدارتی امیدوار آکسیجن ماسک اتار کر اپنے حامیوں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کر رہے ہیں، اپنے حامیوں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا کہ وہ موت سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحد رہیں میں بسترمرگ پر مقابلہ کر رہا ہوں اور آپ بھی اپنی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں کیونکہ انتخابات آپ کے بچوں کے مستقبل سے متعلق ہیں۔
خیال رہے کہ کولیلاس صدارتی انتخاب میں 77 سالہ ڈینس سیسو این گیسو کے خلاف میدان میں مقابلے کرنے والے 6 امیدواروں میں شامل تھے اور اپوزیشن کے مرکزی امیدوار شمار کیے جا رہے تھے۔
کانگو کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں کولیلاس دوسرے نمبر پر رہے تھے اور ملک میں 1979 سے مجموعی طور پر 36 برس تک حکمرانی کرنے والے ڈینس سیسو کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے، صدارتی انتخاب کے غیر حتمی نتائج جلد متوقع نہیں تاہم 77 سالہ سیسو کی ایک مرتبہ پھر کامیابی متوقع ہے۔
دوسری جانب ناقدین اور کانگو کے کیتھولک چرچ نے الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی بندش پر شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ود آؤٹ بارڈرز سمیت تقریباً 50 اداروں نے گزشتہ ہفتے صدر سے اپیل کی تھی کہ انٹرنیٹ کو بند نہ کیا جائے اور 2021 کے صدارتی انتخاب کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی بلاتعطل جاری رکھی جائے۔
کانگو میں تقریباً 25 لاکھ ووٹرز ہیں جبکہ اپوزیشن کا سب سے بڑا گروپ پان افریقن یونین آف سوشل ڈیموکریسی یا یو پی اے ڈی ایس نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔
قدرتی تیل سے مالا مال فرانس کی سابق کالونی کی معیشت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا وبا کے دوران بحران کا شکار ہوئی تھی جبکہ کرپشن کے باعث ناقابل تلافی نقصان کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں کینیڈا کو بھی جانی نقصان
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیمی فائنل میچ پر فواد چوہدری کا اہم بیان
🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے
نومبر
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا
🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
مئی
معاہدے کی تکمیل کیلئے دیگرشراکت داروں سے یقین دہانی ’ضروری‘ ہے، آئی ایم ایف
🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے
مارچ
اسلام آباد انتظامیہ نے اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا
جنوری
برطانویوں کی اکثریت نےجانسن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق، برطانوی
دسمبر
بھارتی فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کرنے کی تربیت دی گئی ہے: رپورٹ
🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام
جنوری
الاقصیٰ طوفان سے صہیونی معیشت کو ہونے والا نقصان
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:جیسے جیسے الاقصی طوفان آپریشن اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو
اکتوبر