چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

?️

سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا،بیجنگ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے خود گرہ لگائی ہے اور خود ہی اسے کھولنا ہوگا۔

چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار خود واشنگٹن ہے اور اسی کو اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔
شینہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے سفارت خانے کے ترجمان نے واشنگٹن میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی محصولات کے حوالے سے کسی قسم کی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔
چینی سفارتکار نے امریکی حکام کے ان دعوؤں پر شدید تنقید کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، چین اور امریکہ کے درمیان محصولات کے معاملے پر کوئی مشاورت یا گفت و شنید نہیں ہوئی، چہ جائیکہ کوئی معاہدہ طے پایا ہو!
ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر تجارتی محصولات کی جنگ چھیڑی ہے، اور اب یہ واشنگٹن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خود پیدا کردہ بحران کو حل کرے،انہوں نے مزید کہا کہ جس نے یہ گرہ لگائی ہے، اسی کو کھولنا ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں،ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اہم نہیں کہ مذاکرات کرنے والے کون ہیں، شاید ہم بعد میں بتائیں، لیکن آج صبح (جمعرات) ایک ملاقات ہوئی تھی اور ہم چین کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر بھاری محصولات عائد کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشمکش کو جنم دیا تھا،اس کے جواب میں بیجنگ نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک سخت تجارتی جنگ میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
موجودہ صورتحال کے مطابق، امریکہ نے چینی مصنوعات پر محصولات کی شرح 145 فیصد تک بڑھا دی ہے جبکہ چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک محصولات نافذ کر دیے ہیں۔
یہ تجارتی جنگ، جسے ٹرمپ چین کی غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں کا جواب قرار دیتے ہیں، عالمی منڈیوں پر بھی منفی اثرات ڈال رہی ہے اور اقتصادی عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید کا نوازشریف کے لئے بڑا اعلان

?️ 25 جنوری 2021شیخ رشید کا نوازشریف کے لئے بڑا اعلان اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی

مظلوم کی مظلوم کے حق میں آواز

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد

ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا امریکہ میں فلسطینی حامی طلباء کے نام خط

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای صاحب نے

صہیونی جاسوسی ایجنسیوں کے سربراہان کا اردن کا دورہ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:اردن کے محاذ کھلنے کے بارے میں فکرمند صہیونی حکومت نے

صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں

فلسطینی خاتون کے عزم کی صیہونی ظلم و ستم پر فتح

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی جیل میں قید فلسطینی خاتون منی قعدان

ایک تہائی امریکیوں کا معاشرے میں کم نچلے طبقے سع تعلق

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   گیلپ پول کے مطابق، پچھلے 20 سالوں میں اپنے آپ

سعودی اتحاد نے یمنی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے