?️
سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کے رہنما نے نیتن یاہو کی کابینہ کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی کابینہ کے مخالف رہنما یائیر لاپڈ نے صیہونی معاشرے میں بڑھتے ہوئے داخلی اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ نیتن یاہو کے متکبرانہ بیانات اور حقیقت کے درمیان خلیج پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور نیتن یاہو حقیقی حالات سے بہت دور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
لاپڈ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے ساتھ ہم غزہ کی جنگ میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
لاپڈ کے مطابق، اسرائیل کو جلد از جلد انتخابات کروا کر نئی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔
تل ابیب میں داخلی اختلافات اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، رپورٹس کے مطابق، صیہونی حکومت ثالثوں کے ذریعے حماس کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی کوششوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے پر بضد ہے۔
یاد رہے کہ اگلے چند دنوں میں مذاکرات کی کوششوں کے دوبارہ شروع ہونے کی پیش گوئی کے باوجود، صیہونی حکام کے درمیان متعدد اختلافات نظر آتے ہیں۔
عبرانی ریڈیو ریشت بیت کے مطابق، تل ابیب کے اہم سیاسی حکام نے کہا ہے کہ یہ حکومت صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گی ۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ کچھ سکیورٹی حکام، بشمول صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالیوی، موساد کے چیف دیوید بارنیا، شاباک کے چیف رونین بار، وزیر جنگ یوآف گالانت، اور بنی گانتس اور گادی آیزنکوت، ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں، جس سے صیہونی قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے، لیکن کچھ دیگر حکام کا خیال ہے کہ یہ حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کے بدلے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گی۔
صیہونی ذرائع کے مطابق، غزہ کی پٹی میں 125 صیہونی قیدی موجود ہیں جن میں سے 86 زندہ ہیں اور 39 کو ہلاک شدگان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں صیہونی اخبار ہاآرتص کے فوجی تجزیہ کار عاموس ہارئیل نے اتوار کے روز کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ چند مہینوں میں قیمتی وقت ضائع کیا ہے، جب مذاکرات میں ان کا پلڑا بھاری تھا، اب حالات بدل گئے ہیں اور حماس کو مذاکرات شروع کرنے کی جلدی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی تعداد کے باوجود، حماس جنگ بندی پر اصرار کر رہی ہے اور اگر انہیں لگا کہ وہ طاقت کی پوزیشن میں ہیں، تو ممکن ہے کہ مزید مطالبات بھی شامل کریں۔
دوسری طرف یدیعوت احرونٹ اخبار کے قومی سلامتی کے خصوصی رپورٹر رونین برگمان نے کہا کہ یہ حکومت اب بھی غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے کوئی خاص اقدام نہیں کر رہی۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پہلے کوئی کہتا کہ حماس آٹھ ماہ بعد بھی دسیوں صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کو پکڑے رکھے گی، تو ہم اسے دیوانہ سمجھتے، لیکن اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ صیہونی حکومت قیدی فوجیوں کی رہائی کے لئے کوششیں چھوڑ چکی ہے تاکہ جنگ جاری رہے۔
اس صیہونی صحافی نے قطری ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حماس کے حکام کا ماننا ہے کہ اسرائیل اس انسانی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد دوبارہ جنگ شروع کر دے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سفارت کار نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی سنگین صورتحال کا اعتراف کیا ہے
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایک صیہونی سفارت کار نے ایک بیان میں غزہ جنگ
مئی
اپنا منہ بند کرو!:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کا جنوبی کوریا کے صدر سے خطاب
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر کے یہ کہنے کے بعد کہ ان
اگست
پاک بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی لڑائی:سی این این
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی
مئی
شام سے امریکی انخلاء کا وقت آ گیا ہے:فارن افیئرز
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ
اکتوبر
سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے
اگست
سعودی عرب میں امن مذاکرات کی وجوہات
?️ 30 جولائی 2023امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ سعودی عرب یوکرین
جولائی
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست
ایران میں اسرائیل کو شکست دینے کی صلاحیت
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اربیل میں
مارچ