?️
واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کی ساری ذمہ داری افغان فوج اور رہنماؤں پر ڈال دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے ٹی وی پر ہونے والی چیخ و پکار کے مناظر کے بعد امریکی فوج کے انخلا پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کا الزام افغان سیاسی رہنماؤں پر، جو ملک سے فرار ہوگئے، اور امریکی تربیت یافتہ افغان فوج پر عائد کیا، جنہوں نے عسکری گروہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
ساتھ ہی وہ کابل میں ختم کی گئی مغربی حمایت یافتہ حکومت پر تنقید کرنے سے نہیں ہچکچائے اور کہا کہ امریکی فوج ایسی قوم کا دفاع نہیں کر سکتی جس کے رہنما مثلاً افغان صدر اشرف غنی ’ہار مان کر فرار‘ ہوگئے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا ہر موقع دیا، ہم انہیں ان کے مستقبل کے لیے لڑنے کا حوصلہ نہیں دے سکتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا مشن کبھی بھی قوم کی تعمیر کرنا نہیں تھا، ساتھ ہی طالبان رہنماؤں کو خبردار کیا کہ اگر وہ امریکی انخلا میں مداخلت کرتے ہیں تو انہیں تباہ کن قوت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ جو بائیڈن امریکی سفارتکاروں اور شہریوں کے ساتھ ساتھ امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہری، جنہیں انتقام کا سامنا ہوسکتا ہے، کے محفوظ انخلا کے لیے امریکی فوجیوں کی کمک دوبارہ کابل بھیجنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟
?️ 19 اگست 2025یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟ منگل کو امریکی
اگست
کیا افغانستان کو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے
ستمبر
آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے
مارچ
اسلامی جمہوریہ ایران کی عمومی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی: اماراتی میڈیا
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے انتخابات کے بارے میں ایک رپورٹ میں اماراتی
جولائی
شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے
نومبر
بغداد اور واشنگٹن امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پر متفق نہیں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے عراقی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا
جنوری
رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں
دسمبر
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر
جولائی