?️
سچ خبریں:فلسطین میں بیت حانون کے قریب فلسطینی مزاحمتی تحریک کے کامیاب حملے نے اسرائیلی تجزیہ کاروں کو حیرت زدہ کر دیا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی نہ صرف تکنیکی طور پر پیچیدہ تھی بلکہ اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس نظام کی کمزوری کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بیت حانون (غزہ) میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے حالیہ کامیاب آپریشن پر صہیونی تجزیہ کار تاحال حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، چند گھنٹے گزر جانے کے باوجود اسرائیلی میڈیا اور ماہرین اس سنگین ضربہ سے سنبھل نہیں سکے جس میں پانچ اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟
اسرائیلی ریڈیو کے تجزیہ کار دورون کدوش نے کہا کہ یہ سیکیورٹی واقعہ، جو بیت حانون کے حائل علاقے میں، دیوارِ سرحد سے دو کلومیٹر اور سدیروت شہر سے تین کلومیٹر دور پیش آیا، نے فوج کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ایک سال سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں تھا اور حتیٰ کہ جنگ بندی اور اسیران کی رہائی کے دوران بھی فوج یہاں سے نہیں نکلی تھی۔
کدوش نے سوال اٹھایا کہ ایسی جگہ پر جہاں فوج کا مکمل انٹیلیجنس کنٹرول ہے، فلسطینی مزاحمت کی ایک چھوٹی ٹیم کس طرح نہ صرف علاقے تک پہنچ گئی بلکہ چار دیسی ساختہ بم اور ایک ریموٹ کنٹرول ڈٹونیٹر لگا کر کامیاب حملہ کر گئی؟
عبری زبان کے ملٹری تجزیہ کار امیر بوخبوط نے بھی اعتراف کیا کہ فلسطینی مجاہدین نے نہ صرف بم نصب کیا بلکہ اس کے لئے جدید آلات اور نائٹ وژن کا استعمال کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت کو طویل عرصے تک انتہائی باریکی سے مانیٹر کیا تھا، جو اس پیچیدہ آپریشن کی بڑی کامیابی کی نشانی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا گندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال گندم کی شاندار
مئی
صیہونی فضائی دفاعی نظام شامی میزائل کو روکنے میں ناکام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے سرکاری ذرائع کی جانب سے صیہونی حکومت کے لڑاکا
نومبر
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر
دسمبر
ہم غزہ میں دشمن قوتوں کے بے صبری سے منتظر ہیں
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد فلسطین کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابو
اکتوبر
بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اگست
ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے
اپریل
افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کی قیمت
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش اور ان کے علمبرداروں نے 2001 سے
اکتوبر
سعودی عرب کا اپنا مخصوص جوہری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سعودی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے
جنوری