?️
سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں میں 150 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عوام کا دفاع اور سکیورٹی کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کے سابق صدر بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شام کے ساحلی علاقوں میں ایک مسلح گروہ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
رامی مخلوف نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد کسی سے انتقام لینا نہیں بلکہ شام کے ساحلی شہروں کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران انہوں نے بریگیڈیئر جنرل سہیل الحسن کے تعاون سے متعدد خصوصی جنگی دستے ترتیب دیے ہیں۔
رامی مخلوف نے مزید کہا:
ہم نے 15 لشکر، ہر لشکر میں 150 ہزار جنگجو، اور اسی تعداد میں ریزرو فورسز تشکیل دی ہیں، ہم نے عوامی کمیٹیاں بھی قائم کی ہیں جن کی تعداد ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔
ہم ایک نئے نظام کے تحت قتل و غارت گری کا نشانہ بنے ہیں اور ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اگر اس جعلی اسد نے مجھے اور حق کے سپاہیوں کو اقتدار سے دور نہ کیا ہوتا تو شام کبھی نہ گرتا۔
مخلوف نے مزید کہا کہ انہوں نے دہشت گرد گروہ الجولانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع اور ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے۔
رامی مخلوف کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کے اندرونی سیاسی اور سیکیورٹی حالات مزید پیچیدہ ہو چکے ہیں اور ملک میں طاقت کے نئے مراکز ابھرنے لگے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
?️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل
مارچ
روسی اداکارہ آئی ایس ایس سے واپسی پر دکھی
?️ 18 اکتوبر 2021ماسکو(سچ خبریں)روسی اداکارہ اور ہدایت کار اپنے12 روزہ مشن کے بعدخلا سے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کے نئی شرطیں
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایک حالیہ
اکتوبر
جرمنی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال خطرناک
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:جرمن وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے اس ملک میں گیس کی
جولائی
فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے
فروری
ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے
اگست
وزیر اعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی
ستمبر
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون