افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

?️

نائجر (سچ خبریں)  افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے نئے صدر محمد بازوم اپنے عہدے کا حلف لینے والے تھے لیکن اس سے پہلے ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جس کے بعد ملک کے حالات شدید کشیدہ ہوگئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائجر کے دارالحکومت نیامے میں بدھ کے روز فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، بغاوت کی یہ کوشش ایسے وقت کی گئی جب ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر منتخب صدر جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ ان کے حریف سابق صدر مہامان عثمان نے انتخابات کے نتائج کو متنازع قراردیا ہے، حکومتی ترجمان عبدالرحمان زکریا نے کہا کہ بغاوت کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا تھا۔

حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جنگجووں کی جانب سے نیامے کے صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی نا کام کوشش کے بعد اب سکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے جبکہ کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے نائجر میں اس تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اقو ام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کسی ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے جمہوریت اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچے، اقو ام متحدہ کے سربراہ نے نائجر کی فوج سے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر کاربند رہنے پر بھی زور دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں، یہ سلسلہ تقریباً تیس منٹ تک جاری رہا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہوتی رہی۔

نیامے میں امریکی سفارت خانے نے ایک سکیورٹی الرٹ جاری کر کے اپنے دفتر کو تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فرانس نے بھی نائجر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نائجر کے سابق صدر عثمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، عثمان سن 1996میں ایک فوجی بغاوت میں معزول کر دیے جانے سے قبل تین برس تک عہدہ صدارت پر فائز رہے تھے، اس کے بعد سے وہ اقتدار حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں فروری میں ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔

سن 1960میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے نائجر میں چار مرتبہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے۔ نائجر کو دنیا کا غریب ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈکس میں یہ 189ویں نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے چھ بڑے شہروں میں پرتشدد جرائم میں اضافے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     2021 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ بڑے

اربعین کی تقریب میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    عراق کی قومی حکمت نے تاکید کی ہے کہ

سعودی عرب اور ترکی نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کا کیا خیر مقدم

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:   سعودی عرب اور ترکی نے جمعرات کو یمن میں جنگ

یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد پر اب تک جرمنی کو

وزیراعظم کا ایرانی صدر کے دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم

اسرائیلی حکومت کی تجویز مضحکہ خیز ہے: حماس

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے لبنانی المیادین نیٹ ورک کو

صہیونی حکومت کی جنوبی لبنان کی دلدل سے نکلنے کی کوشش

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کو شدید نقصان کے بعد صہیونی

الیکشن کمیشن نے عبدالقادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے