🗓️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد اب سعودی خواتین کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی اجازت کے بعد مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین اہلکاروں کو مکہ مکرمہ میں تعینات کیا گیا ہے جو ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی میں مصروف ہیں، سعودی نیوز ایجنسی کی جانب سے حالیہ دنوں میں جاری کی گئی تصاویر میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو زائرین میں شامل خواتین کی معاونت کرتے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی لکھاری اور تبصرہ نگار علی شہابی نے خاتون پولیس افسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی معاشرے کے لیے ایک حیران کن تبدیلی ہے، مسجد الحرام میں باقاعدہ تربیت یافتہ 80 خواتین اہلکار حج و عمرہ زائرین کی سیکیورٹی خدمات پر مامور ہیں۔
ایک خاتون پولیس افسر نے العربیہ کو بتایا کہ مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی مدد کرنا ہماری بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دوسری ذمہ داری انتظامی امور میں مدد کرنا ہے یعنی مطاف اور مسجد الحرام کے تمام حصوں میں ہجوم کو کنٹرول کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام آنے والی خواتین کی سیکیورٹی میں معاونت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، ہم انتظامی امور میں بھی مدد کرتی ہیں، ان میں مسجد الحرام، مطاف اور توسیعی کمپلیکس کے مختلف حصوں میں خواتین زائرین کو کنڑول کرنا شامل ہے، ہم احتیاطی تدابیر کے ذریعے مسجد الحرام آنے والی خواتین کی مدد کرتی ہیں۔
خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ ہم کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور مسجد الحرام آنے والی تمام خواتین کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔
ایک اور خاتون افسر نے کہا کہ انہوں نے ریاض میں ہونے والے ملٹری کورس میں داخلہ لیا تھا جہاں انہوں نے کئی صلاحیتیں سیکھیں، انہوں نے کہا کہ آج میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور ہوں۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سعودی عربین آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں خواتین کو سپاہی سے سارجنٹ کے ملٹری رینکس پر بھرتی کیا جارہا ہے اور سال 2020 میں سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کے پہلے ملٹری ونگ کا آغاز کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں کے دوران خواتین کو معاشرے کے ان کئی اہم امور کا حصہ بننے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کی پہلے انہیں اجازت نہیں تھی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کے لیے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی راہیں بھی ہموار کی گئی ہیں جبکہ انہیں کسی مرد سرپرست کے بغیر بیرون سفر کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہائی کورٹ کی نگرانی میں 2020 کے امتحانات دوبارہ کرانے کا حکم
🗓️ 6 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) بےضابطگیاں سامنے آنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سندھ
مارچ
قطر دہشت گردی کا نمبر 1 حامی ہے:نیتن یاہو کا بیٹا
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے بنیامین نیتن یاہو
نومبر
صیہونی حکومت میں بہت اہم اور مشکوک واقعات؛ دھماکہ یا ہوائی مشق
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:چند روز قبل مقبوضہ علاقوں میں واقع تل ابیب اور حیفا
نومبر
وزیراعظم نے لینڈ ریونیو اور کسٹم کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی
🗓️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ریونیو جمع کرنے والے
جنوری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
🗓️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن
دسمبر
برطانوی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ لگایا
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے
جنوری
آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری: پاکستان نے ٹیکس آمدنی کا پلان پیش کردیا
🗓️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل
مارچ
یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے
مارچ