سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا

سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا

🗓️

جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بالغ سنگل، طلاق یافتہ یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی قانونی حکام نے قانون کے آرٹیکل 169 سے پیراگراف (بی) کو حذف کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بالغ سنگل، طلاق یافتہ یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس کے بجائے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بالغ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کرے کہ وہ کہاں رہنا چاہتی ہے، عورت کا سرپرست اس کے بارے میں صرف اس وقت اطلاع کر سکتا ہے کہ جب اس کے پاس کوئی ثبوت ہو کہ مذکورہ خاتون کسی جرم کا ارتکاب کرنے والی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق اس میں یہ بھی کہا گیا ہے اگر کسی خاتون کو جیل کی سزا سنائی جاتی ہے تو سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد خاتون کو اس کے سرپرست کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

وکیل نائف الم مانسی نے مکہ المکرمہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اب اپنی ان بیٹیوں کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کرسکتے ہیں جو تنہا رہنے کا انتخاب کرتے ہیں اور اب عدالتیں اس نوعیت کے مقدمات کو قبول نہیں کریں گی۔

سعودی میڈیا نے فروری 2019 میں پہلی مرتبہ اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب میں اب اس بات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے کہ اس کے مردوں کی سرپرستی کے نظام کا کس طرح غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

انگریزی روزنامہ سعودی گیزٹ کے مطابق اس وقت سعودی سرکاری وکیل سعود المجبب نے کہا تھا کہ ان کا دفتر خواتین، بچوں یا والدین کو ان افراد سے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کریں گے جو غیرمنصفانہ رویے سے سرپرستی کے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

2019 میں ہی اگست کے مہینے میں سعودی عرب نے سعودی خواتین کو مرد سرپرست کی منظوری کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

یہ فیصلہ بڑے پیمانے پر اصلاحات کے باوجود خواتین کی جانب سے اپنے سرپرستوں سے بچنے کی کوششوں کے بعد عمل میں آیا ہے۔

سرکاری گزیٹ ام القرا میں شائع ہونے والے ایک حکومتی فیصلے میں کہا گیا کہ اب درخواست جمع کروانے والے کسی بھی سعودی شہری کو پاسپورٹ دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

قسام کے نئے اقدامات؛ انتباہی پیغام سے لے کر قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بٹالینز نے

عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

🗓️ 1 اپریل 2025 لاہور: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی

وزیر اعظم نے کابینہ کے پروٹول کو کم کرنے کا حکم دے دیا

🗓️ 12 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے ایک ذرائع نے

لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں

🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں: ایک یہودی تاجر نے لندن کی ایک عدالت میں پیش

یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

🗓️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب

سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کی موت کی افواہیں

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع نے سعودی سرکاری رازداری کے درمیان آل سعود کی

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ”بھارتی یوم جمہوریہ“ سے قبل تلاشی کی کارروئیوں ، چھاپوں کاسلسلہ تیز کردیا

🗓️ 13 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

آزاد کشمیر: پاکستان تحریک انصاف ’فلور کراسنگ‘ قانون کو چیلنج کرے گی

🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے