سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا

سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا

?️

جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بالغ سنگل، طلاق یافتہ یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی قانونی حکام نے قانون کے آرٹیکل 169 سے پیراگراف (بی) کو حذف کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بالغ سنگل، طلاق یافتہ یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس کے بجائے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بالغ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کرے کہ وہ کہاں رہنا چاہتی ہے، عورت کا سرپرست اس کے بارے میں صرف اس وقت اطلاع کر سکتا ہے کہ جب اس کے پاس کوئی ثبوت ہو کہ مذکورہ خاتون کسی جرم کا ارتکاب کرنے والی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق اس میں یہ بھی کہا گیا ہے اگر کسی خاتون کو جیل کی سزا سنائی جاتی ہے تو سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد خاتون کو اس کے سرپرست کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

وکیل نائف الم مانسی نے مکہ المکرمہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اب اپنی ان بیٹیوں کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کرسکتے ہیں جو تنہا رہنے کا انتخاب کرتے ہیں اور اب عدالتیں اس نوعیت کے مقدمات کو قبول نہیں کریں گی۔

سعودی میڈیا نے فروری 2019 میں پہلی مرتبہ اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب میں اب اس بات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے کہ اس کے مردوں کی سرپرستی کے نظام کا کس طرح غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

انگریزی روزنامہ سعودی گیزٹ کے مطابق اس وقت سعودی سرکاری وکیل سعود المجبب نے کہا تھا کہ ان کا دفتر خواتین، بچوں یا والدین کو ان افراد سے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کریں گے جو غیرمنصفانہ رویے سے سرپرستی کے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

2019 میں ہی اگست کے مہینے میں سعودی عرب نے سعودی خواتین کو مرد سرپرست کی منظوری کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

یہ فیصلہ بڑے پیمانے پر اصلاحات کے باوجود خواتین کی جانب سے اپنے سرپرستوں سے بچنے کی کوششوں کے بعد عمل میں آیا ہے۔

سرکاری گزیٹ ام القرا میں شائع ہونے والے ایک حکومتی فیصلے میں کہا گیا کہ اب درخواست جمع کروانے والے کسی بھی سعودی شہری کو پاسپورٹ دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک

?️ 30 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز

پاکستان کا ایک بار پھر امریکہ سے طالبان کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ 

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر

امریکہ نے عراقی کردستان پر حملے کی مذمت کی

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے

سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت

پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے کے نکتے پرتیاری کا حکم

?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے

ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان

?️ 16 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے

مغرب ایران ک زیادہ اہمیت نہ دے:  تل ابیب

?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:   جہاں برطانوی وزیر اعظم نے اپنے صہیونی ہم منصب کے

شادی سے قبل شوہر کے ساتھ پولیس نے پکڑا تو عمران خان چھڑانے آئے، نادیہ جمیل

?️ 12 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے