🗓️
سچ خبریں:کھیلوں کی تیسری یورپی کمپنی کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد، یہ اقدام تحریکِ بائیکاٹ کے لیے ایک نئی کامیابی کے طور پر شمار کیا جا رہا ہے۔
بی ڈی ایس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، اطالوی کھیلوں کی لباس ساز کمپنی اریا (Erreà) نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں صیہونی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ اپنے معاہدے کو ختم کر دیا۔
یاد رہے کہ یہ معاہدہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی آبادکاروں کی بستیوں کی فٹ بال ٹیموں کو صیہونی فٹ بال فیڈریشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں اسرائیل کے سائنسی بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟
واضح رہے کہ اس اقدام کو اسرائیل کے خلاف عالمی بائیکاٹ تحریک کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
اریا کمپنی اس فیڈریشن سے تعاون ختم کرنے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے، اس سے پہلے پوما اور آدیداس بھی عالمی بائیکاٹ مہم کے دباؤ میں آ کر اسرائیل کی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کر چکی تھیں۔
عالمی بائیکاٹ تحریک BDS نے اپنے بیان میں کہا کہ اریا کمپنی نے بہت جلد اس بات کا ادراک کیا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ اس کی شہرت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اسی وجہ سے اس نے معاہدہ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے منسوخ کر دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
🗓️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی
آرمی چیف کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعاون کا عزم
🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان
مئی
عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل
جون
اسرائیلی قیدیوں کو شرائط کے ساتھ رہا کیا جائے گا
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ
دسمبر
امریکہ کو تائیوان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں: چین
🗓️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ
اکتوبر
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر
جون
عراق کی سلامتی کو شام سے الگ نہیں کیا جا سکتا: الفیاض
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے بحران کے جواب میں عراقی سربراہ فلاح الفیاض
دسمبر
افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں
جون