?️
سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی جانب سے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔
شیخ حسینہ واجد کے احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنما ناہید اسلام نے عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عبوری حکومت ہماری تجاویز پر بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں
نامعلوم مقام سے طلبا تحریک کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنے ویڈیو پیغام میں فوج سے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویڈیو پیغام دینے والے رہنماؤں میں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یونس عبوری حکومت کی سربراہی کرنے کو تیار ہیں، جبکہ دیگر ارکان کے نام آج دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی صورتحال
طلبا تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم ہونے والی عبوری حکومت میں سول سوسائٹی سمیت تمام شعبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا،یہ حکومت اگلے 24 گھنٹوں میں اپنا کام شروع کر دے گی۔
یاد رہے کہ اس ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ایک نیا مزاحمتی گروپ منظر عام پر
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک نئے
مئی
مریم نواز کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش
?️ 21 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلپائنی سرمایہ
نومبر
وزیراعظم کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات
?️ 9 مارچ 2022کراچی: ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی میں
مارچ
نور مقدم کیس کے ملزمان کو عدالت نے دور روزہ پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیرکی صبح ہی اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری
جولائی
مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ
دسمبر
صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت
جون
قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی نعروں سے انٹری
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت
فروری
ٹرمپ کی جیت پر ردعمل کا اظہار کرنے والا پہلا عرب ملک
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:قطر عرب دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر