?️
سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100 فوجی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے سرکاری طور پر اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔
اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس نظام کو کنٹرول کرنے اور عملی شکل دینے کی ذمہ داری امریکی فوجیوں پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
منصوبہ بندی کے مطابق کم از کم 100 امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جائیں گے، جو تھاڈ دفاعی نظام کی تنصیب اور آپریشن کی نگرانی کریں گے۔
اس سے قبل، امریکی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر کی ہدایت پر وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے اسرائیل کی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ایک تھاڈ نظام اور متعلقہ فوجی عملہ اسرائیل بھیجنے کی منظوری دی ہے۔
یہ فیصلہ 13 اپریل اور 1 اکتوبر کو ایران کی جانب سے تل ابیب پر کیے گئے بے مثال حملوں کے بعد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام اسرائیل کے دفاع اور اسرائیل میں موجود امریکیوں کو ایرانی میزائل حملوں سے بچانے کے لیے امریکی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکہ نے تھاڈ نظام کو اس خطے میں تعینات کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر
کون کون سے ممالک برکس میں شامل ہونا چاہتے؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا،
مئی
’افغانستان کے خلاف جنگ نہیں کرنی چاہیئے نہ ہم افورڈ کرسکتے ہیں‘
?️ 18 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا
مارچ
فلسطینی عوام کو اپنے ملک سے محروم ہونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟ : اسپین
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوسی مانوئل الباریس نے الجزیرہ کے
ستمبر
نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کی کوئی ضمانت نہیں
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی
جولائی
حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو انتباہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: بجلی کی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی
جون
روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے ہاتھوں ایک شہری کی چوری
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے پر ایک روسی شہری
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت کی اِن کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق
اکتوبر