?️
رام اللہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مغرب میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے دوران زخمی ہوانے والا ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونیوں نے گذشتہ جمعہ کی طرح کل بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جمعہ کے روز نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیٹا میں واقع جبل صبیح میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی حملوں میں 146 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ قصبہ بیٹا گذشتہ دو مہینوں سے جبل صبیح کی بلندیوں پر صہیونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کا مقام رہا ہے۔
بیٹا کے عوام کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں، صہیونی آبادکاروں نے 8 جون کو جبل صبیح میں ایک مقبوضہ علاقہ چھوڑ دیا، لیکن ان کے تیار شدہ مکانات ابھی باقی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں کافر قدوم میں ہفتہ وار انسداد آبادکاری مارچ پر حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جبکہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ غرب اردن میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔
مشہور خبریں۔
9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے
مئی
کیا غزہ میں قتل و غارت اور جرائم صہیونیوں کی فتح کی نشانی ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری
اپریل
پاکستان شریف اور زرداری کو عرب پتی بنانے کے لئے نہیں بنا:وزیراعظم
?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے
مارچ
کملا ہیرس کے لیے ڈیموکریٹس کی بڑھتی ہوئی حمایت؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم امیدوار جو
جولائی
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر
فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز
جون
صیہونی یمنیوں کو اپنے لیے خطرہ کیوں سمجھتے ہیں؟
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیل کے
نومبر
بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم
مارچ