?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی شہر کولوراڈو میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک شخص متعدد ہتھیار لے کر کوئی بڑی خطرناک کاروائی کرنے جارہا تھا تاہم ایک شخص نے جیسے ہی اسے دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو خبر دی جس کے بعد اسے ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر کولوراڈو کی ایک دکان کے پاس ایک شخص کو سیمیومیٹک رائفل، شاٹ گن اور چار ہینڈگنز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے رائفل، شاٹ گن اور چار ہینڈگنز کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
اٹلانٹا پولیس نے ملزم کی شناخت 22 سالہ ریکو مارلے کے نام سے کی ہے، یہ واقعہ تقریبا دوپہر 1:30 بجے پیش آیا جب ایک شخص نے مارلی کو پبلیوکس گروسری اسٹور کے باتھ روم میں ہتھیاروں سمیت داخل ہوتے ہوئے دیکھا اور اس نے فوراً پولیس کو اطلاع کردی، جب مشتبہ شخص باتھ روم سے باہر آیا تو اسے فوراً گرفتار کرلیا گیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ گریڈی میموریل ہسپتال کی ہنگامی خدمات مارلے کی دماغی صحت کی جانچ کررہی ہیں۔
گروسری اسٹور کے مالک نے واقعے کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ اپنے آس پاس لوگوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، ہم آج اٹلانٹک اسٹیشن اسٹور میں پیش آنے والے ایک واقعہ پرسیکورٹ اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، ہم شکر گزار ہیں کہ کوئی چوٹ نہیں آئی اور سبھی محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ 2 دن قبل کولوراڈو میں ہی ایک سپر اسٹور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب امریکہ کی ریاست کولوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کے بعد جو بائیڈن نے قومی سطح پر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
منگل کو وائٹ ہاؤس میں خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں زندگیاں بچانے کے لیے اس عقل مندی کا مظاہرہ کرنے میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرنا چاہتا۔
بائیڈن نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے اراکین پر اس بابت ایکشن لینے پر بھی زور دیا تھا، بائیڈن نے کہا کہ ہم مہلک ہتھیاروں اور ان میں استعمال ہونے والے مواد پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ اُنہوں نے 1994 میں بھی اس نوعیت کی پابندی لگانے کی قانون سازی پر کام کیا تھا جب وہ سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ تاہم اُن کے بقول 10 سال بعد اسے ختم کر دیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کون کون سے ممالک برکس میں شامل ہونا چاہتے؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا،
مئی
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر
صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین
فروری
سوشل میڈیا کیسے اسرائیل کے شانہ بشانہ فلسطینوں سے لڑ رہا ہے؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں اہم کردار
اکتوبر
اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک کو فوجی اتحاد بنانے کی دعوت دے دی
?️ 24 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک
جون
شامی فوج کا صیہونی جارحیت کے خلاف دفاع
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی
نومبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے لیے 126 نئے یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، صہیونیستی حکومت کی پلاننگ
اگست
جوابی آپریشن کیا تو بھارت 24 گھنٹے سے پہلے بات چیت کیلئے تیار ہوگیا
?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
مئی