سچ خبریں:امریکی صدر ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی گریجویشن تقریب کے دوران پر زمین گر پڑے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں گر گئے،وہ ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کے درمیان تقریر کرنے اور گریجویشن سرٹیفکیٹ دینے کے بعد سٹیج پر کھڑے کھڑے اپنا توازن کھو بیٹھے اور گر گئے،اس کے بعد جو بائیڈن نے اپنے محافظوں اور فضائیہ کے افسران کی مدد سے تقریب کو جاری رکھا۔
تاہم ابھی تک وائٹ ہاؤس نے اس واقعے اور 80 سالہ امریکی صدر کی صحت کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان شائع نہیں کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن جن کی ذہنی اور جسمانی صحت طویل عرصے سے میڈیا میں گرما گرم بحثوں کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ جو بائیڈن مختلف حالات میں اپنا توازن کھو بیٹھے۔
یاد رہے کہ اس کے علاوہ بھی ان کے کئی کارنامے ہیں جیسے اپنی پرسنل سکریٹری کو خاتون اول کہنا یا یہ میرا بیٹا عراق جنگ میں لڑ چکا ہے یا میں متعدد بار ایران جا چکا ہوں یہاں تک کہ وہ ایک بار وائٹ ہاؤس کے اندر اپنے دفتر کا راستہ بھول گئے اور کسی دوسری طرف چلے گئے یا تقریر کے دوران مجمع کی طرف پشت کر کے خلا میں گھورنے لگے۔