306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد

صنعاء

🗓️

سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے میں 306 یمنی قیدی رہائی کے بعد صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔

المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر مبنی ہونے والے حالیہ معاہدے کے مطابق 306 یمنی قیدی رہائی کے بعد صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے دن، جس کے دوران کل 706 یمنی قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے،306 قیدی صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے جہاں عوام اور حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 250 یمنی قیدی سعودی جیلوں سے رہا ہونے کے بعد صنعا کے ہوائی اڈے میں داخل ہوئے،سعودی عرب اور یمن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا موجودہ عمل کل اتوار کو ختم ہونے والا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاض اور صنعاء کے حکام نے حال ہی میں جنگ بندی کے قیام اور یمن کی ناکہ بندی کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری ماحول میں بات چیت کی جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ طویل جنگ بندی کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کسی بھی فریق نے تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے

سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری

🗓️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور

اسٹیٹ بینک نے ڈالرز سمگلنگ روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا

🗓️ 7 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے

امریکہ کی یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکج کی تیاری

🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی حکام کے مطابق اس ملک کی حکومت یوکرین کی

عراق شام سرحد پر مزاحمتی تحریک پر امریکی حملے کے بارے میں امریکی پارلیمنٹ کا بیان

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہاتھوں مزاحمتی تحریک

پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں یورپی یونین کے نمائندے کا بیان

🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کے آئرش نمائندے مِک والیس نے بدھ کے روز

ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس

🗓️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے