300000 صہیونیوں کی ذاتی معلومات ہیک

صہیونی

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی سیاحتی ویب سائٹس کو ہیکرز کے ایک گروہ نے نشانہ بنایا جس کے بعد لاکھوں صیہونیوں کی ذاتی معلومات کو منظر عام پر آگئیں۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں سیاحتی کمپنیوں کی ویب سائٹس کی ہیکنگ کے نتیجے میں لاکھوں صیہونیوں کی ذاتی معلومات شائع ہوئیں جن میں سے سینکڑوں صیہونیوں کے فون نمبر، پتے اور حساس طبی معلومات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ سائبر حملہ تقریباً دو ہفتے قبل شروع ہوا جس میں مختلف سیاحتی کمپنیوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، صیہونی پرائیویٹ انفارمیشن پروٹیکشن آرگنائزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس نے سائٹس کے آپریٹر سے رابطہ کیا اور انفارمیشن سکیورٹی میں خلاف ورزی کے بارے میں خبردار کیا لیکن مذکورہ آپریٹر نے زیادہ لاگت کی وجہ سے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

اس وجہ سے اور عدالتی حکم کی بنیاد پر صیہونی پرائیویٹ انفارمیشن پروٹیکشن آرگنائزیشن کے انسپکٹرز نے سرورز کو قبضے میں لے لیا اور کمپنیوں کے مالکان کی تمام سائٹس کی سرگرمیاں بند کر دیں، یاد رہے کہ 10 صیہونی کمپنیوں کے نام ان ویب سائٹس کی فہرست میں شامل ہیں جو مذکورہ سائبر حملے کا نشانہ بنی ہیں، قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں صیہونیوں پر سائبر حملوں کی برسات ہو رہی ہے جس کو لے صیہونی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کشمیر کا حقیقی وکیل قرار دیا

?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم

لاپتا افراد کا زیر التوا معاملہ عدالت کیلئے ’باعث شرمندگی‘

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ایک درجن

ووٹ فروخت کرنے والے انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے: کنور دلشاد

?️ 10 فروری 2021سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون

 10 سال کی عمر سے صیہونی جیل میں قید فلسطینی مجاہد 

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:معاذ سعید بلال، جنہیں محض 10 سال کی عمر میں

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

?️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزارِ

عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کالعدم

کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق

?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس  کے ملک بھر میں وار

امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے