?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے 2023 کو مغربی کنارے میں بچوں کے لیے سب سے مہلک سال قرار دیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے بعد مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کی طرف سے کشیدگی اور حملوں میں اضافے کے درمیان اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے 2023 کو مغربی کنارے میں بچوں کے لیے سب سے مہلک سال قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار
یونیسیف نے "2023 میں مغربی کنارے میں جنگی تشدد میں اچانک اضافہ” کے عنوان سے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 12 ہفتوں میں اس خطے میں 83 بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جو 2022 کے پورے سال کے مقابلے میں دوگنے سے زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں رہنے والے بچوں کو برسوں سے عبرتناک تشدد کا سامنا ہے اور 7 اکتوبر سے اس تشدد کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یونیسیف نے بچوں کے خلاف خوفناک تشدد، خاص طور پر قتل و غارت گری، کی مزید سخت مذمت کی اور تمام فریقوں سے بچوں کے بنیادی حق کی حفاظت کرنے کا مطالبہ کیا، جو صرف زندگی کا حق ہے۔
رشیا ٹودے کے مطابق اس سال مغربی کنارے میں کم از کم 124 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ اس علاقے میں 576 سے زائد بچے زخمی ہوئے۔
اس ہفتے کے شروع میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا تھا جو 1967 سے مغربی کنارے پر قابض ہے کہ وہ غیر قانونی قتل عام کو ختم کرے۔
پرہجوم کیمپوں میں ہوائی حملوں میں شدید اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جہاں متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں، مذکورہ دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے آباد کاروں کے اکسانے کی وجہ سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں شدت پیدا کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قابضین کا حملہ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے مغربی کنارے میں بھی انسانی حقوق کی صورت حال کی تیزی سے خرابیکے بارے میں خبردار کیا اور کاروائیوں کے دوران فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے استعمال نیز فلسطینیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو فوری طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ من مانی حراست کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم
جون
مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی
اپریل
سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی
دسمبر
امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ کھل گیا
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے
ستمبر
چینی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور
فروری
دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کرسکتے۔ عطا تارڑ
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
نومبر
عرب اور عالم اسلام کے حوادث پر بن سلمان کی خاموشی
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے آل سعود حکومت کے جبروں
مئی
ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے
مارچ