?️
سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں اس ملک میں ابتدائی، مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء میں خودکشی کی تعداد 514 افراد کی غیر معمولی تعداد تک پہنچ گئی ہے۔
جاپان کی کیوڈو خبر رساں ایجنسی نے سرکاری اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2020 میں 499 طلباء نے خودکشی کی، جس سے لگتا ہے کہ 2022 میں کورونا وبا کے نتیجے میں طلباء کی خودکشی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں پرائمری اسکول کے 17 طلباء،مڈل اسکول کے 143 طلباء اور ہائی اسکول کے 354 طلباء نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، خودکشی کی روک تھام کے اقدامات پر تحقیق کرنے والے جاپانی وزارت تعلیم کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ اضافہ 2020 میں شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ عمومی طور پر جاپان میں اس سال خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 874 واقعات کے اضافے سے 21 ہزار 881 افراد تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 13 سالوں میں پہلی مرتبہ مردوں کی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 14 ہزار 746 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اعدادوشمار پچھلے سال (2021) کے مقابلے میں 807 کیسز کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں، ان اعداد و شمار کے مطابق جاپانی خواتین میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل تیسرے سال اضافہ ہوا جو 2022 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 کیسز کے اضافے کے ساتھ 7135 کیسز تک پہنچ گیا۔
چاپانی وزارت صحت، محنت اور بہبود کی جانب سے نیشنل مانیٹرنگ ایجنسی کی رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیے گئے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین اور مردوں میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مسائل خودکشی کی عام وجہ ہیں، اس کے بعد خاندانی مسائل اور معاشی مسائل ہیں جبکہ بے روزگاری سے متعلق مسائل کو بھی 2968 خودکشیوں کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
گوگل نے 12,000 ملازموں کو فارغ کیا
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:گوگل نے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اپنے دسیوں ہزار ملازموں
جنوری
ہم حزب اللہ سے جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی پر قبضے کی
ستمبر
واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں
?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر
اکتوبر
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
حج کو سیاسی رنگ دینے کے سعودی اقدامات کے خلاف مہم
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے حج کو سیاسی بنانے کے خلاف
جون
نیتن یاہو کے مشیر اور ترجمان گرفتار
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن
اپریل
غزہ اب زمین پر جہنم بن چکا ہے: چین
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت نے بڑے پیمانے پر مخالفت
اگست